7

بغیر ٹیکس کمرشل پلازہ کی تعمیر،کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی

ملتان(راو نعمان سے)بغیر ٹیکس کمرشل پلازہ کی تعمیرکرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے سینٹرکی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی،بیان قلمبندکے بعد سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی،تفصیل کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے کمرشل پلازہ کی عدم ٹیکس ادائیگی کے تعمیر ات کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے سینٹرحافظ عبدالکریم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جو سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیشی پر آئے تو معززعدالت عالیہ کے جج نے بیان قلمبندکرنے کے بعد سماعت23اگست تک ملتوی کردی گئی،پیشی کے بعد عدالت عالیہ کے باہر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایاگیا،عمران خان کی حکومت میں سب سے بڑے چور بیٹھے ہیں جو سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کروارہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت نااہل ہے عوام کو ریلیف دینے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے،آٹا چور،چینی چور،بجلی بحران پیداکرنے والے عمران خان کی کیبنٹ کا حصہ ہے،اس موقع پر سابق وزیر ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کل تک جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتارہااسی کے بیٹے کو وزارت بھی دی گئی،کیونکہ تھوک کر چاٹناعمران نیازی کی عادت بن چکی ہے اس نے مسلم لیگ ن کی قیادت اور پارٹی رہنماوں پر جھوٹے من گھڑت کہانیوں بناکر مقدمات درج کئے گئے،نیب احساب کے نام پر لیگی رہنماوں سے انتقامی کارروائیاں کررہی ہیں اگر موجودہ حکومت نے اپنی روایت نہ بدلی تو اپنے انجام تک ضرور پہنچے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں