8

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب پارٹی کو مضبوط بنانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،سلیم الرحمان میو

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سلیم الرحمان میو،سینیئر نائب صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب کامیاب اور پارٹی کو مضبوط بنانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،ان کے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن جلسوں کی صورت اختیار کرگئے،جس سے سیاسی مخالفین نے پریشان ہوکر منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد خان خلجی،حنیف رضا،احسان اللہ، نزیر خان اور سید عرفان شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب سے کارکنوں کے جوش و جذبہ میں اضافہ ہوا ہے،پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اب یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ سید علی موسیٰ گیلانی سید عبدالقادر گیلانی سید علی حیدر گیلانی کی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال کئے گئے،پارٹی میں شامل ہونیوالے بڑے نام تو نہیں مگر عوامی قوت رکھتے ہیں،ڈیرہ غازی خان میں دوست محمد کھوسہ اور میلسی میں محمود حیات خان ٹوچی لودھراں میں نواب امداد اللہ عبادسی کی سربراہی میں کامیاب ورکرز کنونشنز نے جلسوں کی صورت اختیار کی،رحیم یار خان میں مخدوم احمد محمود کی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال اور کامیاب ورکر کنونشن منعقد ہوا،اور ضلع لیہ سے سابق ارکان اسمبلی کی شمولیت خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ دورہ عوامی تھا اس دورے کے بعد مخدوم احمد محمود اور یوسف رضا گیلانی اہم تنظیمی فیصلے کریں گے،جس سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کو بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں فعال و منظم کیا جائے گا اور 21ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات پاکستان بھر کی طرح جنوبی پنجاب بھر میں منائی جائیں گی اور اس سلسلہ میں انسانی حقوق ونگ کا اجلاس 19ستمبر کو منعقد ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں