11

بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کر دیا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا،عمران خان قوم کے اچھے دن کب آئیں گے، ڈالر، پٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوںگے تو ہر شے دسترس سے دور ہوتی چلی جائیگی، عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام رو رہی ہے اور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ؟ سستا پٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنیوالے آج تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں