9

بلاول بھٹو کا دورہ وسیب ملکی سیاسی تاریخ میں ایک نیا موڑ لائیگا،ارشد اقبال بھٹہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن پیپلز پارٹی پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ وسیب میں پارٹی کارکنان نے سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اپنے محبوب قائد کے والہانہ اور بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع کریں گے،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ وسیب ملکی سیاسی تاریخ میں ایک نیا موڑ لائیگا،مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے،اب کی بار پیپلزپارٹی سرکار کی حکومت ہوگی اور بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی کا اقتدار ہوگا،انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے پارٹی کے مرحوم رہنماوں کے گھروں میں تعزیت کے فیصلے نے پارٹی کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اصل لیڈر وہی ہوتا ہے جو اپنے کارکنوں کی غمی و خوشی میں ان کے ساتھ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں