13

بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،پی پی رہنما

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملک رضوان ہانس چیئرمین یوسی نیل کوٹ و امیدوار پی پی 214 ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، ضلعی صدر سیف بھٹی، پی ایس ایف کے سابق ڈویژنل صدر رانا عابد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کردیا ہے،جلد تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرلیا جائے گا،اس وقت بلاول بھٹو زرداری ہی واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہانس نگربوسن روڈ میں پیپلز پارٹی یوسی 3کے لئے صدر ملک سلمان کمبوہ، جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، سینئر نائب صدر بلال عرف منا ،یونین کونسل 6کے لئے صدر سعد بھٹی، نائب صدر تقی ہادی ، جنرل سیکریٹری احمد بھٹی جبکہ پی پی 214کے لئے عدیل احمد خان کو سینئر نائب صدر مقرر کئے جانے کی نوٹیفکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر فیروز خان سدوزئی، شیخ اویس، حفیظ خان پپو ، علی بلوچ ودیگر کارکنان بھی موجود تھے،پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی عوامی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر ر ہی ہے،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی یونین کونسلز میں بہت جلد تنظیم سازی مکمل ہونے پر بلاول ہائوس ملتان میں کنونشن منعقد کیاجائے گا،جس میں سابق وزیراعظم وقائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود، ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی شرکت کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں