27

بلاول دل کا جانی ہے،بلو رانی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا،شیخ رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 سالوں کے دوران 40 سے 50 ہزار غیر ملکی آئے جن کا اتا پتہ ہی نہیں ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام ویزے آن لائن کر دئیے گئے ہیں جبکہ طور خم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کی آمد کیلئے راستہ تلاش کر رہے ہیں اور پاکستانیوں کے لئے سرحد کھول رہے ہیں،کالعدم تحریک لبیک سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کا فیصلہ کابینہ میں ہو گا، کابینہ کالعدم قرار دیتی ہے تو ٹی ایل پی کالعدم ہو جائے گی ورنہ نہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا،آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بلا جیتے گا، عمران خان کشمیر جا رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں