17

بلدیاتی انتخابات پہلے سال نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی،فواد چوہدری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مضبوط لوکل گورنمنٹ پر یقین رکھتے ہیں، بلدیاتی انتخابات پہلے سال نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیئے گئے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 148 کا نفاذ نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جب تک سوچ کو آگے نہیں بڑھائیں گے ملک آگے کیسے بڑھے گا ؟ انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آرہی ہے، سندھ حکومت کراچی میں ایک روپیہ نہیں خرچ کر رہی، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل کیسے حل کیے جاسکتے ہیں ؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں