3

بلدیہ خان گڑھ‘ گاڑیوں کیلئے ڈیزل اور پٹرول خریداری میں لاکھوں کی کرپشن

خان گڑھ،منڈا چوک(نمائندہ پی این این اردو) ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ میں سابق افسران کی مبینہ ملی بھگت سے بلدیہ کی گاڑیوں اور ٹریکٹروں کے لئے ڈیزل اور پٹرول خریداری کی مد میں سالانہ تقریباً 35 لاکھ اور گزشتہ دس سالوں میں ساڑھے تین کروڑ کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق سابق افسران بلدیہ کی گاڑیوں دوٹریکٹروںکے لئے ہر ماہ زائد مالیت کی رسیدیں کاٹ کر پٹرول پمپ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ مالیت کے ڈیزل اور پٹرول کی خریداری ظاہر کرکے رقم خورد برد کرتے رہے،جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاکروب کی سیٹوں پربھرتی ہوکر خود کو افسر ظاہر کرنے والے سیاسی پشت پناہی کے حامل اہلکار بھی اپنی ذاتی گاڑیوں میں کمیٹی کے کھاتے سے پٹرول ڈلواتے رہے جبکہ سابق ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر کی ذاتی گاڑیوں میں بھی سرکاری خرچ پر پٹرول ڈلوایا جاتارہا تاہم معلوم ہوا ہے کہ نئے ایڈمنسٹریٹر عبدالغفور خان گوپانگ نے چارج سنبھالتے ہی تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لیا اور معاملات کی جان پڑتال کی تو بدترین کرپشن کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق نئے یڈمنسٹریٹر نے سابق پٹرول پمپ انتظامیہ سے ڈیزل و پٹرول خریداری کا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے شاہ جمال روڈ پر واقع پٹرول پمپ انتظامیہ سے معاہدہ کرلیا ہے اور انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے دستخط کے بغیر کسی رسید پر پٹرول یا ڈیزل فراہم نہ کیا جائے معلوم ہوا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے چارج سنبھالنے کے بعد پہلے 20روز میں بلدیہ کی تمام گاڑیوں بشمول ٹریکٹروں کے لئے صرف 45 ہزار کا ڈیزل اور پٹرول خرید کیا گیا جس سے تمام معاملات بخوبی چلائے گئے اس طرح ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 80 ہزار کے ڈیزل اور پٹرول سے بلدیہ کی گاڑیوں کااچھے طریقے سے گزارہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں