20

بلوچستان سے پنجاب آنیوالے ٹرک سے 8 کروڑ کی منشیات برآمد،ملزم گرفتار

سخی سرور،منشیات کی بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی‘ آٹھ کروڑروپے مالیت کی منشیات بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک سے برآمد کر کے بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر ہیبت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں کمانڈنٹ حمزہ سالک کی قیادت میں بواٹہ اور راکھی گاج بارڈر ملٹری پولیس کی مشترکہ بڑی کارروائی کی گئی ہے۔سرکل آفیسر عبداللہ خان لغاری ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان نے بین الصوبائی منشیات کی بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب آنے والا منشیات سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ہے۔ بارڈر ملٹری پولیس نے ٹرک سے آٹھ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی ہے۔بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر ہیبت اللہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ راکھی گاج میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر عبداللہ خان لغاری نے ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک سے بڑی مقدار میں چرس اور آئس منشیات برآمد کرلی ہے۔ پکڑے جانیوالے ٹرک سے 185 کلو چرس پیکٹ اور دس پیکٹ آئس منشیات برآمد ہوئی ہے۔پکڑی جانیوالی والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔پکڑی جانیوالی منشیات بلوچستان سے پنجاب فیصل آباد سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ملزم ہیبت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں