9

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز

ملتان میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا،ملتان بورڈ سے ملحقہ 2لاکھ 23 ہزار طلبہ وطالبات انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے اختیاری مضامین کا امتحان دیں گے،تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ آف انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے ملتان بھر میں 240امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں طلبہ کو ایس اوپیز کے تحت امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی،جبکہ سوشل ڈیسٹینس کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا تمام امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144کا نفاذ بھی کیا گیا ہے جبکہ ملتان بورڈ انتظامیہ جس میں چئیرپرسن، کنٹرولر، سیکرٹری اور دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیمیں تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں