8

بورے والا،سالن ٹھنڈا دینے پر بیوی کا قتل

بورے والا،شریف ٹائون میں شوہر نے ٹھندا سالن دینے پر بیوی کو ڈنڈے کے وار کر کے قتل کر دیا، تفصیل کے مطابق امتیاز انصاری اور اس کی بیوی مجیدا ں بی بی کے درمیان کھانے کے دوران تلخ کلامی ہوئی تو امتیاز انصاری نے اپنی بیوی کو سر میں ڈنڈا دے مارا جس کے باعث مجیداں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،تھانہ ماڈل ٹائون پو لیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کا روائی شروع کر دی ہے جبکہ مقتو لہ مجیداں بی بی کے بھائی شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں