12

بچے روٹھے والد کو منانے ضلع کچہری پہنچ گئے

ملتان،بوڑھے شخص کا اولاد کے خلاف والدین ایکٹ استعمال کرنے کا معاملہ ہوا،میڈیا نے معاملہ اٹھایا تو بچے روٹھے والد کو منانے ضلع کچہری پہنچ گئے،چند روز قبل 75 سالہ ضعیف العمر شخص ملک برخودار نے میڈیا کو بچوں کی ناراضگی کا بیان دیا تھا،بیٹی صوبیہ نے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی پر والد کے تاثرات پڑھے تو رونا آگیا،نواب پور کے رہائشی بزرگ برخوردار نے والدین تحفظ ایکٹ کے تحت اپیل دائر کی تھی،بیٹی کا کہنا ہے کہ اب کبھی بھی اپنے بوڑھے والد کو ناراض نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں