9

بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مالک دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)مخدوم رشید پولیس نے دکان پر کام کرنے والے بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مالک دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،محمد رفیق نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا ارشد ملزم نذیر محمد کی دوکان کارپینٹر پر کام کرتا ہے ضروری کام کے سلسلہ میں ایک دن دوکان سے چھٹی کی اگلے روز دوکان پر پہنچاتو ملزم نزر حسین نے تاروں سے بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں