5

بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشتگردوں کا سہولت کار ہے،گورنر پنجاب

لاہور(بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھارت کو ایکسپوز کرنیوالے برطانوی رکن پار لیمنٹ کی ویڈیو شیئر کر دی،انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان آج بھی امن کیساتھ مگر بھارت امن دشمنوں اور دہشت گردوں کیساتھ کھڑا ہے، افغانستان میں امن بھی بھارت سے برداشت نہیں ہو رہا، وہ سازشیں کر رہا ہے،چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان آج پوری دنیا میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیریوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے،دنیا کو نوٹس لینا ہوگا، پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ تر ین اور بھارت اقلیتوں کیلئے خطر ناک ترین ملک بن چکا ہے،گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی افواج کا شرمناک سلوک بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے، 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں