15

بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے،پی پی رہنما ارشد اقبال بھٹہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ لاہور کے این اے 133 میں پیپلزپارٹی کی شاندار نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ لاکھوں کروڑوں ناجائز حربے استعمال کرنے کے باوجود بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے،پیپلز پارٹی کے ختم ہونے کی باتیں کرنے والوں کے سامنے پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے گڑھ لاہور میں اتنے زیادہ ووٹ حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں مرکز اور دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کا راج ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدر عابدہ بخاری اور پیپلزلیبر ونگ کے ڈویژنل صدر مطلوب بخاری سے پیپلز سیکرٹریٹ چوک شاہ عباس میں ملاقات کے دوران کیا،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی شاندار بحالی پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائوں آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف و دیگر قائدین کو مبارک باد پیش کی جن کی زبردست کاوشوں سے لاہور الیکشن میں بہترین رزلٹ آیا،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ لاہور الیکشن کے نتائج کے اثرات پنجاب بھر میں اثرانداز ہوں گے اور خانیوال کے ضمنی انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی بھرپور نتائج دیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں