3

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں شجرکاری کا آغاز،بچوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ذمہ دادی ہے،کمشنر جاوید اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی سرپرستی میں ڈویژن میں شجرکاری نان سٹاپ جاری ہے،اس سلسلے میں کمشنر ملتان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پیپل کا تیار درخت لگا کر پیپل انکلیو کا افتتاح کیا،وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری زور و شور سے جاری ہے،زکریا یونیورسٹی میری درسگاہ ہے، اس کا مجھ پر حق ہے۔ تعلیمی اداروں میں موجود پودوں کی حفاظت کے میکنزم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شجرکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیپل انکلیو میں 130 پیپل کے تیار درخت لگائے گئے ہیں۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ وزیراعظم کا گرین وژن نسل نو کی بقا کا ویژن ہے،اپنے بچوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ دادی ہے،وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ شہر میں جاری شجرکاری کمشنر ملتان کی ماحول دوست پالیسی کی عکاس ہے،اساتذہ طلباء و طالبات گرین پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں،اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں