9

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑا،ایک طالبعلم جاں بحق اور 3 زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،زخمی طلبا کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے میں ملوث ملزم اویس جٹ گرفتار کرلیا ہے،جبکہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا ہے،جھگڑے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، زخمی طلباء کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق طالبعلم کا نام مہر کلیم سہو ہے،جھگڑے اور لڑائی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ الپہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے طلباء تنظیموں کے لڑائی جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے،بتایا گیا ہے کہ جامعہ زکریا کے ہاسٹل کی کینٹین پر خنجر بردار طالبعلم نے دوسرے پر حملہ کیا، جس کے بعد لڑائی کے دوران کچھ طالبعلموں نے ڈنڈوں سے بھی تشدد کیا، تشدد کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ایک ملزم اویس جٹ کو گرفتار کرلیا ہے،جبکہ باقی ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا،ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عمر ہاسٹل کو سیل کردیا، جس کے بعد پولیس اور یونیورسٹی سکیورٹی کی مدد سے ملزم کو ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت اویس جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں