32

بہترین کارکردگی پر پولیس ملازمین میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم

ملتان،پولیس افسران واہلکاروں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ معہ نقد انعام دینے کا سلسلہ جاری ہے،سنگین مقدمات اور حساس نوعیت کے کیس ٹریس کرنے پر بھی تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا،دیگر پولیس افسران بھی ان کی تقلید کریں تاکہ ان کو بھی تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جا سکے،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ر محمد عامر خان نیازی ،ہیڈ کانسٹیبل شوکت صوبہ اور محمد عباس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جہاں خلاف ضابطہ کام کرنے پر سزا دی جاتی ہے وہاں پر محکمہ کے لئے نیک نامی کا باعث بننے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا جاتا ہے تاکہ دیگر پولیس افسران بھی ان کے جذبہ سے متاثر ہوکر سماج دشمن عناصر کے خلاف عمدہ کارکردگی کا تسلسل جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں