12

بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا،مریم اورنگزیب

لاہور(بیورو رپورٹ)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر الزام لگا کر مافیا کو دیئے این آر او سے نظر نہیں ہٹاسکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس جو ثبوت تھے وہ این سی اے کو بھیج دئیے تھے جہاں سے زور دار طمانچہ پڑا ہے، لندن کورٹ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سُنی،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفیکٹ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، نیشنل کرائم ایجنسی، لندن کورٹ نے دیا ہے، عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں،ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی، مقدمے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ہیں، یہ صرف ان ہوشربا کرپشن کیسز میں سے صرف ایک کیس ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی ہر وقت احتساب احتساب لگی رہتی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں