7

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سےکرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سردار اظہر طارق خان نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی،سردار اظہر طارق نے گذشتہ دو سال کے دوران اٹھائے گئے سفارتی اقدامات،روابط کے فروغ کیلئے کی گئی کاوشوں اور سفارتخانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین خوشگوار تعلقات ہیں جبکہ پاکستانی طلبا کی کثیر تعداد کرغزستان میں زیر تعلیم ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے،پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سردار اظہر طارق خان نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور کرغزستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں