5

بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا گرلزکمپری ہنسو اور فاروق پورہ سکول کا دورہ،شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(نمائندہ پی این این اردو)بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نوشین ثاقب نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کو نصابی لحاظ سے اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کئے ہیں جس سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ اس خطے میں تعلیمی نظام بھی بہتر ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے انکی دہلیز پر قائم سکولز کو اپ گریڈ کرکے تمام سہولیات فراہم کرنا بھی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائمری سے ہائی لیول اپ گریڈ ہونیوالے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاروق پورہ کا افتتاح اور گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا،بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نوشین ثاقب نے اس موقع پر دونوں تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے ،بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نوشین ثاقب نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے اس خطے میں کے سرکاری سیکٹر میں مثالی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا سفر شروع ہوگیا ہے،جس سے ہماری بچیاں بھی جدید تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکتی ہیں۔بعد ازاں نوشین ثاقب نے گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول میں قائم ٹرانس جینڈرز کی کلاسز کا دورہ بھی کیا اور انکو فراہم سہولیات اور تعلیمی معیار کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹرانس جینڈرز کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے تعلیم فراہم کرنا انقلابی قدم ہے محکمہ تعلیم انکو حقیقی معنوں میں عزت نفس کے ساتھ اچھے ماحول میں تعلیم فراہم کرے۔اس موقع پر بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نوشین ثاقب کو سکول انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں