16

تاجران کو پی او ایس رجسٹریشن بروقت نہ کرانے پر جرمانہ کیا جائیگا،چیف کمشنر ریجنل ٹیکس عابد بودلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان میاں عابد رضا بودلہ نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو پی او ایس سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا،لیکن بڑے تاجر اپنے آپ کو اس سکیم میں شامل کریں اور اپنی رجسٹریشن بروقت کرائیں رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں قانون کے مطابق انہیں دس لاکھ روپے جرمانہ کیاجاسکتا ہے،تاجر نمائندوں کی مشاورت سے ہی معاملات کو خوش اسلوبی سے سرانجام دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر اطہر اسحاق، ایف بی آر آفیسرز معشوق حسین،عالم جہانگیر لاشاری کے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی سنیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنرل سیکرٹری ملتان مرزا نعیم بیگ،صدر سپریم کونسل ملتان خواجہ احمد فراز صدیقی، خواجہ منور خورشید صدیقی، نائب صد جنوبی پنجاب اکمل خان بلوچ، نائب صدر ملتان ناصر چوہان،صدر اکبرروڈ شیخ شفیق،چیئرمین ایل ایم کیو روڈ ملک قیصر اقبال، صدر کراکری مارکیٹ کامر ان بھٹہ، صدر ابدالی روڈ عابد خان،محمد نوید، محمد اعجاز،ودیگر عہدیداران بھی موجو د تھے،اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان میاں عابد رضا بودلہ اور دیگر افسران سے کہا کہ چھوٹے تاجر پہلے ہی گذشتہ ڈیڑھ سال سے کورونا وبا کے باعث معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے لئے گھریلو اور دکانات کے اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں،آئے روز چھوٹے تاجروں کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز بھیجے جانے کی وجہ سے الگ پریشانی کا سامنا ہے چھوٹے تاجر ٹیکس ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن طریقہ کار ایسا وضع کیاجائے کہ نہ تاجروں کو پریشانی ہو اور نہ ہی ایف بی آر کے نمائندوں کو تاجروں سے ٹیکسز کی وصولی کے سلسلے میں مشکلات اٹھانا پڑیں تاجر برادری نے پہلے بھی تعاون کیا اور آج بھی تعاون کرنے کو تیار ہے اسی لئے مارکیٹس، بازاروں میں بیشک ایف بی آر نمائندے وزٹ کریں اور انہی تاجروں کو ٹیکسز نظام میں لے آئیں جو معاشی طور پر مستحکم ہیں لیکن ایسے غریب چھوٹے دکانداروں کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے کہ جو گھریلو اخراجات بھی بمشکل پورے کر رہے ہوں اور بجلی و گیس کے بلز بھی ادھار لیکر بھریں جس پر چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان میاں عابد رضا بودلہ اور دیگر افسران نے انہیں اور تاجر نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ چھوٹے تاجرو ں کو نوٹسزنہیں بھیجیں گے لیکن بڑے تاجروں کو چاہیئے کہ وہ ٹیکس بھریں کیونکہ ٹیکسز کی ادائیگی کی وجہ سے ہی ملک ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن ہو سکتا ہے وہ تاجر نمائندون کی مشاورت سے ہی مستحکم تاجروں کو ٹیکس نظام میں لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں