5

تاجروں اور شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز،حکمران سڑکوں پر آکر احتجاج کیلئے مجبور نہ کریں،مرکزی تنظیم تاجران

ملتان(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ سٹی صدر خالد محمود قریشی صدر اندرون شہر الحاج بابر علی قریشی صدر حسین آگاہی چوک بازار شیخ پرویز اختر اور نائب صدر کلیم نہال نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے حکومت نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے،حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عام آدمی پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے،حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ہر محاذ پر مکمل نا کام ہو چکے ہیں،ظالم حکومت اقتدار چھوڑ ے اور گھر چلی جائے تاجروں اور شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،حکمران تاجروں کو سڑکوں پر آکر احتجاج کیلئے مجبور نہ کریں اجلاس میں شہباز قریشی اور مقبول قریشی، شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں