19

تاجر رہنما عاصم شریف بٹ کو آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری

ملتان،تاجر رہنما عاصم شریف بٹ کو آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے ٹکٹ جا ری کر دیا،چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے عاصم شریف بٹ کو مبارکباد دی گئی،تفصیل کے مطابق عاصم شریف بٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ضلع کے نائب صدر اور ہول سیل شو مارکیٹ اندرون حرم گیٹ کے صدر ہیں،انہوں نے آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کے سلسلہ میں ایل اے 42ویلی 3کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کو ٹکٹ کی درخواست دی جس پر وزیر اعظم عمران خان اور آزاد جموں کشمیر کی پی ٹی آئی الیکشن کمیٹی نے عاصم شریف بٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا،عاصم شریف بٹ کا کہنا ہے کہ وہ کامیاب ہو کر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خدمت کے جذبہ سے سرشار کام کریں گے،دریں اثنا چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،سٹی چیئرمین احتشام الحق،ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،ملک یونس جاوید،خواجہ یاسر اشفاق،ممتاز علی بابر،ملک اختر حسین،حاجی اصغر اکبر،ارشد باجوہ نے آزاد جموں کشمیر انتخابات میں عاصم شریف بٹ کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں