10

تاخیر سے آنے پر ملازمہ پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی

میاں چنوں(نمائندہ پی این این اردو)تھانہ سٹی کے علاقے گرین فورٹ ٹاون میں انسانیت سوز واقع پیش آیا ہے کام پر دیر سے آنے پر مالک نے گھریلو ملازمہ بیوہ آسیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ایم ایل سی جاری ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہوسکا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کے علاقے گرین فورٹ ٹاون کے رہائشی ملک وحید اور اس کے بھائی نے کام پر دیر سے آنے پر گھریلو ملازمہ بیوہ خاتون آسیہ بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بیوہ خاتون کو مار مار کر ناک کی ہڈی توڑ دی،متاثرہ خاتون کے مطابق کافی عرصہ سے ملک وحید کے گھر میں کام کر رہی ہوں کام پر دیر سے پہنچی تو مجھ پر بدترین تشدد کیا گیا ناک کی ہڈی توڑ دی پولیس تھانہ سٹی میری امداد نہیں کر رہی صلح نہ کرنے پر چوری کا الزام لگا کر بلیک میل کر رہے ہیں میری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں