14

تبدیلی کا سفر اب رکنے والا نہیں، جائز کام ہر صورت ہوگا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کا سفر اب رکنے والا نہیں، جائز کام ہر صورت ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، عامر طلال گوپانگ، رضا نصر اللہ اور احمد حسین نے ملاقاتیں کیں،عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،منتخب نمائندوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا، پنجاب کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اپوزیشن والوں نے 3 برس کے دوران عوامی خدمت کے سفر میں صرف رکاوٹ ڈالی، ان لوگوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی حکمت عملی، اپوزیشن والے پہلے بھی ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں