8

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا،انجمن تاجران صرافہ بازارملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران صرافہ بازار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری خرم شہزاد کی سربراہی میں انجمن تاجران صرافہ بازار کا اجلاس منعقد کیا گیا،جس سے جنرل سیکرٹری خرم شہزاد نے کہا کہ مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دینے والے عوام کو یہ بھی بتائیں کہ بیرون ممالک اور پاکستان میں رہنے والے افراد کی اوسط آمدنی میں کتنا فرق ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ سوا تین سالوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عام آدمی متاثر ہورہا ہے بلکہ کاروباری افراد بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو نام نہاد غربت مکاؤ مہم شروح کی ہوئی ہے اصل میں وہ غریب مکاؤ مہم ہے،کیونکہ اگر انہوں نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہوتا تو اس طرح ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کا سہارا نہ لے رہے ہوتے،انہوں نے کہا کہ آئے روزکی پٹرولیم مصنوعات،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں عوام کی قوت خرید جواب دے رہی وہاں پر کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے،نائب صدر اعجاز،مر تضیٰ قر یشی، را نا عارف اور اقبال الطاف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کی وجہ سے صرافہ بازار کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر حکومت نے اس حوالے سے بروقت اقدامات نہ کئے تو حالات مزید خطرناک صورتحال اختیار کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کو پرانے پاکستان سے دور کرتے ہوئے اُن سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،اس موقع پر اویس شا ہ،بابر صرافہ، عبد الر حمن، نو می ما ہی، پا لے خا ں، غلام مرتضیٰ، ایم وقا ص،دا نش،ایم حبیب،عدنا ن، اُستا د شفیق،ودیگر شر یک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں