15

تبدیلی کے دعویداروں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا،آل پاکستان انجمن تاجران

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کا اجلاس منعقد ہوا، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سنیئر نائب صدر محمد اختر بٹ اور جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے صدارت کی،اجلاس میں سرپراست اعلیٰ ملتان شہرصوفی عبدالرحمان بھٹی ،طیب خان،شیخ شفیق قریشی،چوہدری ظہور،نوید قریشی،عنایت اللہ خان،ظفر پہوڑامجد پھولہ ،رانا عبد الرحمان ،صبغت اللہ،شیخ عثمان،وقاص ملک،ندیم اشفاق،شیخ شفیق،عامر،جاوید ودیگر تاجر رہنما شریک تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اختر بٹ ،صوفی عبدالرحمان بھٹی عارف فصیح اللہ نے کہا کہ مہنگائی ،بجلی اور گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کامعاشی قتل کیا جارہا ہے، تاجر برادری پہلے ہی کورونا،چوری ڈکیتی ،مہنگائی کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں،آئی ایم ایف کے دباؤ پر وزیر خزانہ کا ریلیف دیئے جانے والے دوبارہ ٹیکسز کا بحال کرنے کا اعلان چھوٹے تاجروں کے ساتھ کھلی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جس کے اثرات مہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام پر بھی پڑیں گے اور ملکی معیشت مذید عدم استحکام کا شکار ہو گی،عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی گئی کمی کے اعلان کے باوجود حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا اعلان عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جس سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا دوسری طرف سوئی گیس کی پائپ لائنوں کے زریعے بندش کا اعلان سمجھ سے بالا تر ہے،جنہوں نے اقتدار میں آکر دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے کئے لیکن ایوانوں میں جاتے ہی غریب قوم پر روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں