19

تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر روبینہ اختر کا خانیوال کا دورہ،پی پی 206 کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)ڈاکٹر روبینہ اختر کا خانیوال کا دورہ پی پی 206کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے خانیوال کے حلقہ پی پی206 میں انتخابی مہم شروع کی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ خانیوال کی عہدیدران کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کم پین میں حصہ لیا،اس موقع پر گھر گھر جا کر امیدوار نورین نشاط ڈاہا کیلئے ووٹ مانگے،اس موقع پر انہوں نے اللہ آباد،غلام والا اور مختلف حلقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سنیئر نائب صدرکشور تصور،جنوبی پنجاب کی میڈیا کوآرڈینیٹرنغیم النساء ہمراہ موجود تھیں،اس موقع پر ڈاکٹر عابدہ ظفر کی جانب سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ ملک مہنگائی کا شکار ہے لیکن اچھے دن آنے والے ہیں،عمران خان دن رات اسی کوشش میں ہیں کہ ملکی مسائل کو حل کرکے مہنگائی و دیگر مسائل کا خاتمہ کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں خانیوال کی عوام نورین نشاط ڈاہا کو ووٹ دے کر عمران خان کا ساتھ دیں گے اورانشاء اللہ نورین نشاط ڈاہا کامیابی کے بعد خانیوال کی ترقی کیلئے ملنے والے فنڈز عوامی رائے سے خرچ کریں گی اور 16 دسمبر تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں