10

تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو مضبوطی کی راہ پر گامزن کردیا،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ مافیا کی تمام تر چالبازیوں، چالاکیوں اور مکاریوں کے باوجود ملکی معیشت پھل پھول رہی ہے،معاشی اشارے بہتری کی نوید دے رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے محض تین سال کے مختصر عرصہ میں تباہ حال معیشت کو سہارا دیا،پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو مضبوطی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،ندیم قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کرتا، آگے بڑھتا اور پھلتا پھولتا پاکستان قوم کو مبارک ہو،انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کی ترقی و خوشحالی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مشن ہے،مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور لئے وزیر اعظم عمران خان اسلامی فلاحی ریاست کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں،طویل عرصہ کورونا کی زد میں رہنے کے باوجود ترقی کرتی ملکی معیشت وزیر اعظم عمران خان کی عظیم قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے،پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن کا کہنا تھا کہ کورونا نے دنیا کی معیشت کو گہرے گھائو لگائے،الحمداللہ پاکستان کی معیشت نے کورونا کے دوران بھی ترقی کی راہ لی،بروقت اور بہترین فیصلہ سازی سے پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشی میدان مار لیا،وزیر اعظم عمران خان کے بروقت فیصلوں کی بدولت زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں نے بے پناہ ترقی کے منازل طے کئے،کورونا کے باوجود قومی مجموعی پیداوار کا 4 فیصد کے قریب تر رہنا بہترین اور بروقت فیصلہ سازی کا نتیجہ ہے،زراعت کی ترقی سے ملکی معیشت مزید مضبوط تر ہو رہی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے،محمد ندیم قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوا،روشن ڈیجیٹل اکائونٹس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے،ملکی ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا،احساس پروگرام کو دنیا کا چوتھا کامیاب پروگرام قرار دیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے،قوم دھتکارے ہوئے اور کرپٹ مافیا کیخلاف جم کر اور ڈٹ کر کھڑی رہے،وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ملک اور قوم کی تقدیر بدل رہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں،ندیم قریشی نے کہا کہ مہنگائی میں واضح کمی آچکی ہے،مہنگائی میں مزید کمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،آئیں اس مشن میں کپتان کے دست بازو بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں