11

تحریک انصاف حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہے،شازیہ وحید آرائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے،حکومت نے مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کرکے نئی مثال قائم کی ہے،سابق حکمرانوں نے نے نمائشی منصوبے شروع کرکے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کیا،ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ وحید آرائیں،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شازیہ عباس کھاکھی، ڈپٹی ضلعی جنرل سیکرٹری سیدہ عروج فاطمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا تھا اور تحریک انصاف حکومت نے دن رات محنت اور مثبت پالیسیوں سے ملک کو درست سمت پر گامزن کیا،پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے،جبکہ سابقہ حکومتوں میں قبضہ مافیا کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جاتی تھی،تحریک انصاف حکومت نے قانون سب کیلئے ایک کا ویژن متعارف کروایا،بڑے بڑوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا اور قانون کے مطابق انہیں سزا دلوائی،ضلع ملتان کی خواتین وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہیں اور کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان کے عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومت کیساتھ تعاون کر رہی ہے اور لاک ڈائون کا احترام اور ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں،آخر میں انہوں نے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد کھوکھر اور لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں