9

تحریک انصاف نے ہمیشہ کرپشن اور کرپٹ لوگوں کیخلاف آواز بلند کی،عون عباس بپی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سینیٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی ،تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالمجید گجر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اکثریت سے بل پاس ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اپوزیشن نے ہمیشہ سے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہوئے دھاندلی کا رونا رویا ہے اور کبھی بھی دھاندلی والے حلقے کو کھولنے کی درخواست تک نہیں دی،کیونکہ اپوزیشن جانتی ہے کہ اس حلقوں سے تحریک انصاف کے امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے امیداوروں کو شکست کا سامنا ہے مگر پھر بھی اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں،تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے جھوٹے الزامات کو ختم کرنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل بھی اسمبلی میں پاس کروایا،اس ووٹنگ سے کسی کو بھی دھاندلی کا سامنا نہیں ہو گا،آج تک کسی نے دھاندلی کو ختم کرنے کیلئے مثبت قدم نہیں اٹھایا دھاندلی کا شور تو سبھی مچاتے ہیں،اس ووٹنگ مشین کے زریعے اوورسیز پاکستانی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے،تحریک انصاف نے ہمیشہ سے کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں