6

تحریک انصاف کی خواتین بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی ضمانت ہونگی، ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان،تحریک انصاف صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خاص طور پر جنوبی پنجاب کی خواتین نہایت محنتی اور متحرک ہیں جو جانتی ہیں کہ انہیں پارٹی کو فعل کیسے بنانا ہے آج الحمدللہ سارے ساؤتھ پنجاب میں وومن ونگ کی تنظیم مکمل ہے اور خواتین محنت سے اپنے کام میں مصروف ہیں اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی ضمانت ثابت ہوں گی ،یہ بات انہوں نے گارڈن ٹاون پی پی 213 میں مسز تزئین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر کیں،اس موقع پر سارہ علی فوکل پرسن ساؤتھ پنجاب، نعیم النساءمیڈیا سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، فرح ناز چیف ایڈوائزر ساؤتھ پنجاب، غزل غازی ڈسٹرکٹ سینئر وائس پریذیڈنٹ اور نائلہ اعوان ایڈوائزر ساوٌتھ پنجاب موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں