5

تحصیل آفس خانیوال میں سائلین موجود،افسرغائب

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)تحصیل آفس میں کام کے سلسلے میں آنے والے دور دراز علاقوں سے لوگ انتہائی پریشان‘تحصیل آفس کے ملازمین مرضی سے کام کرنے لگے‘عوام خوار ہونے لگی،تفصیل کے مطابق تحصیل آفس خانیوال جہاں پر روزانہ درجنوں افراد مختلف کاموں کے سلسلے میں دور دراز علاقوں سے چل کر آتے ہیں مگر تحصیل آفس کا عملہ کام کرنے کے بجائے حیلے بہانے تلاش کرکے لوگوں کو خراب کر رہا ہے بوڑھی عورتیں اور بزرگ گھنٹوں خوار ہوکر واپس چلے جاتے ہیں،بیمار لوگ گرمی میں بغیر پنکھے کے بیٹھے عملہ کو بددعائیں دینے لگے لاکھوں روپے ٹیکس دینے والوں کو پینے کا پانی اور پنکھے کی ہوا بھی میسر نہیں،عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں