8

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اختر محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ تونسہ میں شجرکاری کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کئے جائیں انڈس ہائی وے تونسہ پر شجرکاری کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ایک ہزار سے زائد ٹرمینیلیا کے درختوں کی شجرکاری سے روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں،فیک سی ڈی آ ر دینے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے،کورٹ میں جانے والے ٹھیکیداروں کے معاملات لیگل ایڈوائزر کے ذریعے فوری نمٹائے جائیں،کام کی تاخیر میں ٹھیکیداروں کو شوکاز جاری کیا جائے گا،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان، راجن پور اور تونسہ میں جاری پی ایچ ای،پی ایچ اے اور دیگر سکیموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اُنہوں نے مزید کہا کہ ایس اے پی اور سی ڈی پی کی 2021،22کی سکیموں کو جلد از جلد اور شفاف انداز سے مکمل کیا جائے،معاملات کے فوری حل کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈ منیسٹریشن کا تعاون حاصل کیا جائے،مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنائیں گے،سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ میں خود جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فیلڈ میں خود وزٹ کر رہا ہوں،تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آئیں،اس موقع پر ڈی جی خان،راجن پور اور تونسہ کے مختلف آفیسران نے بریفنگ دی اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو مسائل اور ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں