11

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر اولیا کو نشتر ٹو ہسپتال اور سب سیکرٹریٹ کے میگا پراجیکٹس کی صورت میں تحفے دئیے،دونوں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ہر صورت مقررہ مدت میں انکی تکمیل کی جائے گی،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عارف ضیاء بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے واسا کی میگا سکیموں کو بھی مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے،ضلع بھر میں 14 مرکزی شاہراہوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے،تاکہ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کارڈیالوجی سنٹر کے نئے ایمرجنسی بلاک اور مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال پر بھی تیزی سے کام جاری ہے،عامر کریم خان نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،تاکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہ ہو،قبل ازیں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں