12

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن،تعمیر نو کے ادارے زیر التوا سکیموں پر کام تیز کریں،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے قومی تعمیر نو کے اداروں کو کا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دےدی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اس خطے کے فنڈز لیپس ہونے سے بچانے کیلئے تمام ادارے زیر التواءسکیموں پر کام تیز کریں بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ دلکش ملتان منصوبے کے تحت اندرون شہر کی تاریخی عمارات اپ گریڈ کی جائیں گی اور والڈ سٹی پراجیکٹ کو صحیح معنوں میں فعال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قابل عمل اور تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرینگے تاکہ عوام کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔علی شہزاد نے کہا کہ میپکو،واسا اور میونسپل کارپوریشن اپنی سکیمیں فوری مکمل کریں تاکہ ضلع کو ڈویلپمنٹ کی ریکنگ میں بہتر پوزیشن پر لایا جاسکے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں