17

ترک فوجی قیادت سے ملاقاتیں،تعاون امن کیلئے مثبت اثرات مرتب کریگا،آرمی چیف

اسلام آباد،پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ہے،پاکستان اور ترکی کا تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات ترکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کہی گئی،اس دورے کے موقع پر آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع،ترکی کے کمانڈر جنرل سٹاف اور بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں،جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر ترکی کی کوششوں کو سراہا،ان ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بات چیت کی گئی،جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی،قبل ازیں ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں