11

تعلیمی اداروں میں انتہا پسندی کے خاتمے کو سلیبس کا حصہ بنایا جائے،وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر)انسداد شدت پسندی پر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا،جس میں وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر، ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالحق، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، چیئرمین شعبہ مکینیکل انجینئرنگ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے شرکت کی،شرکا نے معاشرے میں امن کے فروغ کےلئے اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں انتہاپسندی کے خاتمے کو سلیبس کا حصہ بنائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں