17

تعلیمی اداروں میں سٹاف کی 100 فی صد کورونا ویکسینیشن کرانے کا ہدف،بصورت کارروائی عمل میں لائی جائے،اے ڈی سی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو سٹاف کی 100 فی صد ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے،بصورت دیگر ادارے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے بعد کھلنے والے تعلیمی اداروں کی کڑی سکریننگ کی جائے گی اور بغیر ویکسین سٹاف پر کالج و سکول کو سیل کردیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سکول ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اپنے اساتذہ اور سٹاف کے کورونا سرٹیفکیٹس ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن کے دفاتر میں جمع کرائیں،بصورت دیگر کسی ادارے کو کھلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام ضلعی انتظامیہ کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے والدین میں کورونا ویکسین کی افادیت کے حوالے سے شعور بیدار کریں،تاکہ ہم اس موذی وباء کے اثرات سے نکل سکیں،اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں