4

تعلیمی شعبے میں نئی نسل کی آبیاری میں نجی سیکٹر کلیدی کردار ادا کررہا ہے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں نئی نسل کی آبیاری میں نجی سیکٹر کلیدی کردار ادا کررہا ہے،پرائیویٹ سیکٹر نے تعلیمی میدان میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں،جس سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی مقابلے کا رجحان پیدا ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی کالج رشید آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر نجی کالج اسامہ بشیر اور سینئر صحافی افتخار احمد بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے حکومت پنجاب موثر اقدامات کررہی ہے،جس میں جدید کلاس رومز کی تعمیر اور اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات بھی شامل ہیں،اس موقع پر ڈائریکٹر اسامہ بشیر نے کالج کی جانب سے جلالپور پیر والا پبلک سکول کیلئے کرسیوں اور فرنیچر کا تحفہ بھی دیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اس موقع پر کالج میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں