13

تعلیمی میدان میں اصلاحات کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،کمشنر ارشاد احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہے کہ تعلیم کے میدان میں اصلاحات کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،حکومت پنجاب نے نجی سیکٹر کے مقابلے میں سرکاری تعلیمی اداروں کو مستحکم اور اپ گریڈیشن کیلئے خطیر فنڈز مہیا کئے ہیں،جس سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکینڈری گرلز سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا،کمشنر نے اس موقع پر طالبات سے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دریافت کیا اور انکو آگاہی دی،کمشنر نے کلاس رومز اور تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ نئی نسل محنت کے ذریعے آگے بڑھے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے اساتذہ کرام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی استعداد کار بڑھائیں اور نئی نسل کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے علم کی روشنی سے منور کریں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری سکولز میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،جن میں نئے کلاس رومز اور لیبارٹریز بھی شامل ہیں،اس موقع پر محکمہ تعلیم کے حکام نے بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں