18

تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے،ایم ڈی واسا ناصر اقبال

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ واسا کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے،منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل میں رکاوٹوں اور معیار پر سمجھوتے کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ تیز کرکے ان کو جلد از جلد مکمل اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں،تاکہ عوام فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں،انہوں نے منظور آباد میں نئی سیوریج لائن ڈالنے کے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور شریف پورہ میں نکاسی آب کی شکایت کو دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منظور آباد اور نکاسی آب کی شکایت پر شریف پورہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع اسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج ممتازآباد محمود احمد،سب انجینئر محمد ارشد بھی ہمراہ تھے،اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو جنازہ گاہ روڈ منظور آباد سے عزیز کالونی تک 24 انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ کل 13 فٹ نئی سیوریج لائن ڈالنے کے منصوبے کے تحت 7 سوفٹ لائن ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،جس پر انہوں نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور منصوبے کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا انہوں نے شریف پورہ ٹال والا چوک اور ٹاور والا چوک کا بھی دورہ کیا اور نکاسی آب کی شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں