7

تمام ریونیو افسران اور پٹواری میرٹ پرعوام کے مسائل حل کریں،ڈی سی عامر کریم کا میٹنگ سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ترجیح ہے،اس سلسلے میں تمام ریونیو افسران اور پٹواری میرٹ پر عوام کے مسائل حل کریں،تاکہ حکومت کے اقدامات کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنج سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال میں ریونیو افسران اور پٹواریوں کے ایک تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ مظلوم کا رب کریم کی ذات کے بعد دادرسی کا واحد ذریعہ وہ شخص ہے جس کے کندھوں پر انکے مسائل کے حل کی زمہ داری ہے،اس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے میرے سمیت تمام ریونیو افسران پر یہ فرض ہے کہ مظلوم کی دادرسی کیلئے کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر دادرسی کریں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کا واضح ویژن ہے کہ شہریوں کی ریونیو افسران سے متعلق شکایات کا ازالہ انکی دہلیز پر کیا جائے،اس مقصد کے حصول کیلئے ہر افسر اپنی مکمل استعداد کار کے ساتھ فرائض سر انجام دے،عامر کریم خان نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے کسی اہلکار یا مجاز افسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے پراپرٹی اور ملکیتی مسائل سمیت تمام ریونیو تنازع جات کے حل کیلئے مکمل کوشاں ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پٹواریوں کے مسائل بھی سنے اور احکامات جاری کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں