5

تمام ریونیو بقایاجات کی وصولی،30جون تک کا ہدف مقرر

ملتان،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پرسو فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے،زرعی انکم ٹیکس اور ریونیو بقایاجات ادا نہ کرنیوالے ڈیفالٹرز کی گرفتاریاں شروع کر دی گئیں،اے سی صدر عدنان بدر نے مبارک پور سرکل میں 9 ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کرلیا،ٹیکس جمع کرانے کے بعد گرفتار ڈیفالٹرز کو رہائی مل سکی،پورے ضلع میں ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ریونیو کی وصولی کے لئے ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے رکھا ہے، ہے،ڈیفالٹرز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ گرفتاریوں سے بچنے کے فوری طور پر حکومت کے واجبات جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں