9

محرم الحرام کے جلوس روٹس پر سیوریج لائنوں کی صفائی،گٹروں کے ڈھکن کی مرمت کا عمل جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے خصوصی پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے،جبکہ شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت کی فراہمی،جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکنوں کی مرمت،سیوریج سسٹم کے اوور فلو کے خاتمے اور لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن دن،رات جاری ہے،تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ، شکایات کا فوری ازالہ کرنے میں سرگرم ہیں،منگل کی شب اور بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ جلوس روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا اور جلوس روٹس پر درجنوں مین ہولز کی مرمت بھی کی،سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی،رپورٹ کے مطابق گلگشت سیوریج سب ڈویژن نے،ہاشمی کالونی طارق آباد،زکریا ٹاؤن،نواب روڈ، ممتاز آبادسیوریج سب ڈویژن کی طرف سے شان چوک،خونی برج،کرم پورہ،شاہ رکن عالم کالونی جے بلاک،شریف پورہ قاسم پور سب ڈویژن کی طرف سے،مجتبی کینال دنیا پور روڈ، ولائت آباد سیوریج سب ڈویژن نے نیو لطیف آباد،چاہ جالی والہ،چاہ جموں والا محبوب کالونی،سورج کنڈ روڈ،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حسین آگاہی،گلبرگ کالونی عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف نقشبند کالونی، جامعہ ثقلین،احمد پارک کالونی بودلہ ٹاون،حسن آباد،جبکہ سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے سورج میانی،رجوانہ روڈ،حسن پروانہ سب ڈویژن کی طرف سے سوتری وٹ،چوک شہیداں کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی،جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں ٹیموں کو محرم الحرام کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق متحرک کرنے اور زیادہ سے زیادہ مین ہولز کی صفائی اور مرمت کروانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران شکایت کے ازالہ میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام فیلڈ افسران لائسنس داروں سے مکمل رابطہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں