12

تمام لیگل ایڈوائزر محکمے اور عدالتوں کے ساتھ بہترین ہم آہنگی قائم کریں،ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ تمام لیگل ایڈوائزر محکمے اور عدالتوں کے ساتھ بہترین ہم آہنگی قائم کریں،تمام لیگل کیسسز میں اپنی حاضری عدالتوں میں یقینی بنائیں،خاص طور پر حکم امتناعی کیسسز میں عدالت سے جاری شدہ نوٹس پر وقت سے پہلے عدالت پہنچیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اور سیشن کورٹ سے متعلقہ ایم ڈی اے کے لیگل اایڈوائزرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ ایم ڈی اے میں ایک مکمل اور با اختیار لاء ڈائریکٹوریٹ تشکیل دے رہے ہیں،اس ڈائریکٹوریٹ کو تمام تر سہولیات میسر کی جائیں گی، ایم ڈی اے کے تمام لیگل کیسسز کو آئی ٹی بیس بنا رہے ہیں،جس کے لئے با قاعدہ ایک ایپلیکشن تیار کر رہے ہیں،اس ایپ کے ذریعے تمام کیسسز کی تفصیل ایک کلک پر سامنے آجائے گی اور ہر کیس کا لیگل سٹیٹس بھی سامنے آجائے گا،ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عدالتی ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی کی حساسیت کو سمجھیں،ان کی تھوڑی سی غفلت سے محکمے کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے لیگل ایڈوائزر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی توجہ اور محنت محکمے کو بڑے خسارے سے بچا سکتی ہے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر کو ہدایت کی کہ ایم ڈی اے کے تمام لیگل کیسسز کا مکمل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے،تاکہ ایپ بنانے میں آسانی ہو،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اہم کیسسز میں عدالتوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے لیگل ایڈوائزرز کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کے لئے ایمانداری سے کام کریں آپ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر سیال،ایڈوکیٹ مہر آصف سلیم سنڈھل، ایڈوکیٹ غلام نازک بھٹہ،ایڈوکیٹ سردار شیر جان بزدار، بریسٹرعرفان رضا نقوی اور ایڈوکیٹ میڈم ظل فاطمہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں