16

تمام ورلڈ بنک اور آن گوئنگ سکیموں کی تفصیلات جلد ازجلد فراہم کی جائیں،میئر ملتان چوہدری نوید الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفیسران کااجلاس زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں سی او ،ڈپٹی سی او ،ایم او فنانس ،ایم او آئی، ایم او پی نے شرکت کی،اجلاس میں ایم او آئی کو ہدایت کی گئی کہ تمام ورلڈ بنک اور آن گوئنگ سکیموں کی تفصیلات جلد ازجلد فراہم کی جائیں اور جہاں آن گوئنگ سکیموں پر کام رکا ہواہے ان پر کارروائی عمل میں لائی جائے،جن علاقوں میں سٹریٹس لائٹس خراب ہیں انہیں ٹھیک کیا جائے اور تفصیل سے آگاہ کیا جائے،ایم او آر کو تفصیل ہدایات کی گئیں کہ تمام چوکوں سے فل فور انکروچمنٹ ہٹانے کا کام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو اور کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،اور مزید کہاگیاکہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹس جلد از جلد جاری کئے جائیں،ایم او ایف سےمیونسپل کارپوریشن کی تمام سکیموں کی ادائیگیاں روکنے کا حکم جاری کیا گیا،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کوغیر قانونی عمارات سیل کرنے اور تعمیر ہونے والی تمام عمارات کا فوری طورپر کام روکنے کے احکامات جاری کئے گئے اور جس کی رپورٹ 3دن کے اندر طلب کر لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں