27

تونسہ شریف،ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر سب انجینئر معطل،3 افسران کو شوکاز نوٹس

تونسہ شریف(نمائندہ پی این این اردو)سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ کا اچانک دورہ 15جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سب انجینئر مظہر کو معطل کر دیا،اس کے ساتھ ساتھ فرائض سے غفلت برتنے پر ایکسئین خالد گجر اور ایس ڈی او خالد لغاری کو بھی غیر تسلی بخش کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور 30 ستمبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اُنہوں نے منگرٹھہ ،شرقی ،غربی اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی،ٹف ٹائلز ،سیوریج اور صاف پانی کی سکیموں پر رواں مالی سال میں جلد از جلد ٹینڈرز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اُنہوں نے مزید کہا کہ فرائض سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تمام آفیسران فیلڈ وزٹس کو یقینی بنائیں،جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،جس پر دن رات محنت کر رہے ہیں ۔تونسہ میں بیوٹیفکیشن ،سیوریج،ٹف ٹائلز،سٹریٹس لائیٹس اور پارکوں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور ان کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں