15

تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کام کے معیاراور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ لینے کے موقع پر کیا،اس موقع پر پی ایچ اے ،واسا اور پی ایچ ای کے متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے،اُنھوں نے مزید کہا کہ تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں میں ٹائلز ،لائیٹس ،سیوریج،صاف پانی اور پارکوں کی سکیمیں شامل ہیں جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور کام کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،افیسران فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید فعال بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں